Gå direkt till innehållet
اسلام کی بنیادی باتیں حص&#1729
Spara

اسلام کی بنیادی باتیں حصہ

Lägsta pris på PriceRunner

الحمد للّٰہ ربِّ العالمین، والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین

اسلام کی عظیم نعمت پر ہم ربِّ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں ایمان کی دولت عطا فرمائی۔ انہی نعمتوں کے تسلسل میں آپ کے سامنے یہ کتاب

''اسلام کی بنیادی باتیں (حصہ اوّل)''

پیش کی جا رہی ہے، جو چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے نہایت مفید اور دلچسپ انداز میں تیار کی گئی ہے۔

یہ کتاب بالخصوص مدرسۃ المدینہ کے اُن طلبہ کے لیے مرتب کی گئی ہے جو قاعدہ پڑھنے کے مرحلے میں ہیں۔ اس میں بچوں کو یاد کروانے کے لیے مختلف اذکار اور کلمے شامل کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، کم عمر طلبہ کے ذہنی معیار کے مطابق اسلام کے بنیادی عقائد کو نہایت سادہ اور آسان اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔ ان عقائد میں اللہ تعالیٰ، انبیائے کرام علیہم السلام، فرشتے، آسمانی کتابیں، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، اور اولیائے کرام رحمہم اللہ سے متعلق ضروری معلومات درج ہیں۔

اس کتاب میں بچوں کے لیے وضو اور نماز کے اہم احکام آسان طریقے سے بیان کیے گئے ہیں، تاکہ وہ عملی زندگی میں عبادات کی ادائیگی صحیح طریقے سے کرسکیں۔ اسی طرح بچوں کی دینی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے روزمرہ کے دینی اور معاشرتی آداب بھی شامل کیے گئے ہیں، تاکہ وہ ایک بااخلاق، نیک اور معاشرے کے بہترین فرد بن سکیں۔

اس کتاب کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مدرسۃ المدینہ سے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات نہ صرف قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کریں بلکہ اسلام کی بنیادی باتوں سے بھی بہرہ ور ہوں، تاکہ ان کی شخصیت میں علم و عمل کا حسین امتزاج پیدا ہو۔ وہ اخلاقِ حسنہ کے پیکر ہوں، نیکی اور بدی میں تمیز کر سکیں، بری عادتوں سے بچیں اور اچھے اوصاف سے مزین ہو کر بڑے ہو کر ایک با کردار مسلمان بنیں، جو اپنی اور دوسروں کی اصلاح میں لگے رہیں۔

یہ کتاب مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ دیگر بچوں کے لیے بھی یکساں طور پر مفید ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ کتاب ضرور فراہم کریں، تاکہ ان کی تعلیم و تربیت میں نکھار آئے اور وہ عملی زندگی میں اسلام کے روشن اصولوں پ

ISBN
9789695797150
Språk
Urdu
Vikt
150 gram
Utgivningsdatum
2025-08-01
Sidor
62