Gå direkte til innholdet
Dr. Mohd Afzaluddin Iqbal ki Elmi wo Adabi Khidmaat
Spar

Dr. Mohd Afzaluddin Iqbal ki Elmi wo Adabi Khidmaat

The book "Dr. Mohd Afzaluddin Iqbal ki Elmi wo Adabi Khidmaat" by Dr. Sameena Nikhat Fatima includes study articles about the services and contributions that writer and critic Mohd Afzaluddin Iqbal gave to Urdu language and literature.

ڈاکٹر محمد افضل الدین اقبال، دکن میں فروغِ اردو کے لیے کام کرنے والوں میں ایک نمایاں نام ہے۔ وہ جامعہ عثمانیہ کے شعبہ اردو سے وابستہ تھے اور انہوں نے تعلیم و تدریس کے علاوہ تصنیف و تالیف پر بھی توجہ دی اور کئی اہم کتابوں کو اردو دنیا سے روشناس کروایا۔ مدراس میں اردو ادب کی نشونما ان کا اہم تحقیقی کارنامہ ہے جس پر انہیں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنی تحقیق کا میدان مدراس میں اردو سے متعلق ہی رکھا۔ ان کی تحقیق کے ذریعے جنوبی ہند میں اردو کی ابتدا اور ترقی سے متعلق اہم معلومات سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے فورٹ سینٹ جارج کالج کی ادبی خدمات کو بیان کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ جنوبی ہند کے اس کالج نے فورٹ ولیم کالج کی طرح اردو زبان و ادب کے فروغ کے اولین دور میں اہم کارنامے انجام دئے ہیں۔ یقیناً ڈاکٹر افضل الدین نے اپنی تحریروں سے دکن کا نام روشن کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد افضل الدین اقبال کی شخصیت، حیات اور علمی و ادبی کارناموں پر مشتمل یہ تحقیقی کتاب ڈاکٹر ثمینہ نکہت فاطمہ پیش کر رہی ہیں۔

ISBN
9789358728675
Språk
Urdu
Vekt
310 gram
Utgivelsesdato
28.2.2024
Antall sider
308