Gå direkt till innehållet
????? ?? ?????? ????? ???2
Spara

????? ?? ?????? ????? ???2

pocket, 2025
Urdu
Lägsta pris på PriceRunner

الحمد للّٰہ ربِّ العالمین، والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین،

اسلام کی نعمت ہر مسلمان کے لیے سب سے قیمتی تحفہ ہے۔ انہی نعمتوں کو اجاگر کرنے کے لیے آپ کے سامنے یہ کتاب

''اسلام کی بنیادی باتیں (حصہ دوم)''

پیش کی جا رہی ہے، جو چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے بنیادی اسلامی معلومات پر مشتمل ایک منفرد اور نہایت مفید کتاب ہے۔

یہ کتاب بالخصوص مدرسۃ المدینہ کے اُن طلبہ کے لیے تیار کی گئی ہے جو ناظرہ قرآنِ کریم پڑھنے کے مرحلے میں ہیں۔ اس میں بچوں کو یاد کروانے کے لیے نماز کے اذکار اور آخری کلمے شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح بچوں کی ذہنی استعداد کو سامنے رکھتے ہوئے اسلام کے بنیادی عقائد نہایت آسان انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ ان عقائد میں اللہ تعالیٰ، انبیائے کرام علیہم السلام، فرشتے، آسمانی کتابیں، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیائے کرام رحمہم اللہ سے متعلق ضروری معلومات شامل ہیں۔

مزید برآں، بچوں کو وضو اور نماز کے اہم مسائل آسان زبان میں سکھائے گئے ہیں، تاکہ وہ عملی زندگی میں عبادات کو صحیح طریقے سے ادا کرسکیں۔ بالخصوص ان کی دینی اور معاشرتی تربیت کے لیے روزمرہ کے آداب بھی درج ہیں، تاکہ وہ نہ صرف ایک نیک اور صالح فرد بن سکیں بلکہ معاشرے کے بہترین رکن بھی ثابت ہوں۔ بچوں کی روحانی ترقی کے لیے اس کتاب میں منتخب اوراد و وظائف بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اس کتاب کا مقصد یہ ہے کہ مدرسۃ المدینہ کے طلبہ و طالبات قرآنِ کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کی بنیادی باتوں سے بھی روشناس ہوں، تاکہ ان میں علم و عمل دونوں پہلو یکساں نظر آئیں۔ وہ اخلاقِ حسنہ سے آراستہ ہوں، نیکی اور بدی میں فرق کر سکیں، بری عادتوں سے محفوظ رہیں اور اعلیٰ صفات کے حامل ہو کر بڑے ہو کر ایسے با کردار مسلمان بنیں جو نہ صرف اپنی بلکہ پوری انسانیت کی اصلاح کے لیے کوشاں رہیں۔

یہ کتاب مدرسۃ المدینہ کے بچوں کے ساتھ ساتھ دیگر طلبہ کے لیے بھی یکساں طور پر مفید ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ کتاب ضرور فراہم کریں، تاکہ ا&#

ISBN
9789696310440
Språk
Urdu
Vikt
240 gram
Utgivningsdatum
2025-08-02
Sidor
106