
Chittoor ki rani Padmini ka afsana
Padmavat tells a story, which historians don't value much, treating it as a work of fiction of the queen of Chittor named Padmavati, who was coveted by Delhi's sultan Alauddin Khilji. This book Chittoor ki rani Padmini ka afsana written by Mohd Ehteshamuddin Dehlvi is the critical study of fictious story of Padmavat.
ہندوستان کے ان افسانوں میں جن کی بناوٹ میں تاریخ کے تاروں کی ملاوٹ اور ان کے تار پود میں واقعات کو تخیلات اور رنگین بیانیوں کے ساتھ آمیزش دے کر افسانہ بنایا گیا ہے ، پدمنی اور علاءالدین کا قصہ غیرمعمولی شہرت رکھتا ہے۔
سلطانِ دہلی سلطان علاءالدین خلجی سے پدمنی کی آرزو کرنا سر تا پا افترا اور اختراع ہے۔ اس کے حملۂ چتوڑ میں کسی پدمنی کا سوال مضمر نہ تھا۔ زوجۂ غیر پر نظرِ بد کرنا اس کے قانون کے خلاف تھا بلکہ سچ تو یہ ہے کہ زوجۂ غیر پر نظرِ بد کرنے والوں کا خلجی سخت دشمن تھا۔ ایسا دشمن کہ صفحۂ تاریخ پر کیا ، دنیا میں کوئی نہ گزرا ہوگا۔
اسی قصہ کی تحقیق کرتے ہوئے اِس کتاب میں مصنف محمد احتشام الدین دہلوی وضاحت کرتے ہیں کہ یہ قصہ دراصل سلطان خلجی مالوی سے منسوب ہے۔
- ISBN
- 9788119022502
- Språk
- Urdu
- Vikt
- 310 gram
- Utgivningsdatum
- 2023-04-30
- Förlag
- Taemeer Publications
- Sidor
- 154
